تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء اور این وائی کے رضاکاروںنے لیا حصہ
لازوال ڈیسک
جموں// سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش کی یاد میں ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے آئیکن اور آئیڈیل، نہرو یووا کیندر جموں کی طرف سے جی سی ڈبلیو پریڈ گراؤنڈ جموں میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت نوجوانوں کا قومی دن منایا گیا۔وہیں اس موقع پر200 سے زائد طلبائ، این وائی کے رضاکاروں، یوتھ کلب کے اراکین اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اور کھیلوں کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا جموں پونچھ، جگل کشور شرما مہمان خصوصی تھے، جب کہ ڈاکٹر ایس پی سرسوات، پرنسپل، جی سی ڈبلیو پریڈ نے اس تقریب کی صدارت کی۔وہیںممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے اپنے خطاب میں سوامی وویکانند جی کی تعلیمات کے بارے میں جانکاری دی اور قومی یوم یوتھ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند جی نے نوجوانوں سے ملک کی ترقی کرنے کی اپیل کی جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی جی 2047 تک وکست بھارت کو حاصل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نہرو یووا کیندر سنگٹھن کی قیادت میں روڈ سیفٹی ہفتہ مہم کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ناسک مہاراشٹر میں نیشنل یوتھ فیسٹیول کے دوران قوم سے وزیر اعظم کے خطاب کی لائیو اسکریننگ کو تمام شرکاء اور ایم پی نے دیکھا۔وہیںاس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بصیرت انگیز سیشنز کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا جس میں ماہرین کے وسائل کے سیشنز اور ثقافتی پروگرام شامل تھے۔ جیتنے والے اور حصہ لینے والے طلباء کو تعریفی اسناد اور شرکت سے نوازا گیا۔