جی ڈی سی وجئے پور نے قومی یوم نوجوان منایا

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ// گورنمنٹ ڈگری کالج وجئے پور نے جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے تعاون سے پرنسپل ڈاکٹر وندنا گپتا کی رہنمائی میں "نیشنل یوتھ ڈے” کے موقع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔وہیں کالج کے طلباء نے اپنے خیالات کو فنکارانہ انداز میں اپنے پوسٹرز میں ڈال کر بڑی دلچسپی اور جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔وہیںپروگرام کا آغاز پروفیسر پونم کندن کنوینر، ریڈ ربن کلب کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا جہاں انہوں نے طلباء کو قومی یوتھ ڈے منانے کے مقصد کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سال کے تھیم آرائز، اویک، اور اس پاور کو حاصل کرنے پر مزید توجہ مرکوز کی۔وہیںپوسٹر سازی کے مقابلے میں جی ڈی سی وجئے پور کے تقریباً 15 طلبہ نے حصہ لیا۔پہلی پوزیشن کاویہ چاڑک نے حاصل کی، دوسری پوزیشن کاجل چوہدری نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن روہت سنگھ نے حاصل کی۔ وہیںمقابلے کا فیصلہ پروفیسر انوپ بھگت ایچ او ڈی سوشیالوجی، پروفیسر ممتا گپتا ایچ او ڈی کامرس اور پروفیسر ریتو بھگت ایچ او ڈی ایجوکیشن نے کیا۔وہیں تقریب میں سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر انیتا جموال بھی موجود تھیں۔مقابلہ کو پروفیسر پونم کندن کنوینر، ریڈ ربن کلب اور ڈاکٹر منوج ہیر ایچ او ڈی ڈوگری، ڈاکٹر نسیم چودھری، پروفیسر رینوکا کنڈل، اور ڈاکٹر پرینکا گنجو نے تعاون کیا۔ تقریب کے دوران طلباء میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا