متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر دیا زور
لازوال ڈیسک
ادھمپور//ڈپٹی کمشنر ادھمپور سلونی رائے نے ضلع میں پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے منی کانفرنس ہال، ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی کی ای میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گھن شام سنگھ، چیف ایگریکلچر آفیسر سنجے آنند، چیف ہارٹیکلچر آفیسر برج ولبھ گپتا اور دیگر افسران نے شرکت کی جس میں تمام 39 پی اے سی ایس کے ذریعہ ماڈل بائی لاز کو اپنانے کی حیثیت، ہارڈویئر کی خریداری جیسے اہم پہلوؤں پر بات کی گئی۔وہیں کمپیوٹرائزیشن کے لیے سسٹم انٹیگریٹر کا انتخاب، پی ایم کسوم اسکیم کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے پی اے سی ایس کی شناخت، کوآپریٹو شوگر ملوں کی بحالی، پی اے سی ایس کے ذریعے نئے ایف پی اوز کی تشکیل، اور غیر فعال کوآپریٹیو کی بحالی پر گفت و شنید ہوئی۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو کو ہدایت کی گئی کہ وہ غیر فعال کوآپریٹو سوسائٹیز کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔میٹنگ میں نئے کثیر المقاصد پی اے سی ایس کے قیام کے لیے ضلع وار اہداف، پی ایم کے ایس کے اقدام، پی اے سی ایس کے ذریعہ فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز کی تشکیل، پی ایم کْسوم اسکیم کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے پی اے سی ایس کی شناخت، پی اے سی ایس کو کامن سروس سینٹرز کے طور پر استعمال کرنے، اور قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہیںجن آشدی کیندر جنرک ادویات تک دیہی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں پی اے سی ایس کو بحال کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعدد ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مقررہ ٹائم لائن کے اندر تمام اہداف کو حاصل کرنے کے لیے باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے تیز رفتار ایکشن پلان پر زور دیا۔