سرنکوٹ میں دوسرے مرحلے میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو مخالف بوندیں پلائی گئی بقیہ 18فیصد بچوں کو آج اور کل پولیو مخالف بوندیں پلائی جائیں گی

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //بی ایم اس سرنکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار چودھری نے پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں تحصیل کے مختلف علاقوں میں پولیو مراکز قائم کئے اور اس دوران انہوں نے پانچ سال تک بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے۔تحصیل سرنکوٹ کے مختلف علاقوں میں 135 پولیو مراکز قائم کئے گئے ہیںاور 540 ملازمین کو بھی تعینات کیا گیا اور 28 انتظامی آفیسران کو بھی تعینات کیا گیا۔اس موقعہ پر بی ایم او سرنکوٹ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے کے پہلے ہی دن 82فیصد بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ہیں اور مزید دو دنوں میں بقیہ تمام تر کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن میں بچوں کو نزدیکی مراکز پہ قطرے پلائے گئے ہیں اور جو 18 فیصد بقیہ تمام تر کو اگلے دو دنوں کے دوران گھر گھر پہنچ کر پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا