وزیر اعظم مودی کی قیادت میں شمال مشرق ملک ترقی میں تبدیل ہو رہا ہے:سنہا

0
0

جموںوکشمیر راج بھون میں تریپورہ ، میگھالیہ اور منی پورسٹیٹ ہڈ ڈے کی تقریبات کا اِنعقاد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جموںو کشمیر راج بھون نے تریپورہ، میگھالیہ اور منی پورسٹیٹ ہڈ ڈے کے موقعہ پر ایک میگا ثقافتی تقریب کا اِنعقاد کیا۔جموں و کشمیر یو ٹی میں رہنے والے تریپورہ، میگھالیہ اور منی پور کے سیکورٹی اہلکار، طلبأ اور لوگ خصوصی مدعو تھے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے تریپورہ، میگھالیہ اور منی پور کے عوام کو سٹیٹ ہُڈ دِن کے موقعہ پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تقریب ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینا ہے ، رشتے کو مضبوط کرتا ہے اور کثرت میں وحدت کو فروغ دیتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں سے تینوں تریپورہ، میگھالیہ اور منی پور کو روحانیت، ثقافت اور فن کے خزانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں شمال مشرق ملک ترقی میں تبدیل ہو رہا ہے۔اُنہوں نے تریپورہ، میگھالیہ اور منی پور کے ادیبوں، کسانوں، فن کاروں اور دیگر عظیم شخصیات کے نمایاں خدمات کو بھی یاد کیا۔ جموںو کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز کے فن کاروں نے شمال مشرقی ریاستوں کی مشہور لوک موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا