ہر علاقے میں ترقی علاقے کو ترقی یافتہ بناتی ہے:شالین کابرا

0
0

سنگری میں عوامی دربارکا اِنعقاد کیا۰مہور سب ڈویژن کی دُور دراز تحصیل میں اہم مسائل کا اَزالہ
لازوال ڈیسک

رِیاسی؍؍ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جل شکتی شالین کابرا نے آج ریاسی کے مہور سب ڈویژن کے سنگری میں ایک عوامی ازالہ کیمپ کا اِنعقاد کیا۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر جی این ایتو، ایس ایس پی ریاسی اَمیت گپتا اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔اِس تقریب نے حکومت اور عوام کے درمیان براہِ راست بات چیت کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں متعدد مسائل کو حل کیا گیا۔کیمپ میں اُٹھائے گئے مختلف مسائل میں سڑکوں کا رابطہ، پلوں کی تعمیر، سکولوں کی اَپ گریڈیشن، سکولوں اور محکمہ صحت میں سٹاف کی کمی، نئے ہیلتھ سب سینٹروںکا اِفتتاح، علاقے کی ترقی کے لئے فنڈز کی دَستیابی، ٹریجری آفس ، ڈگری کالج اور جموںوکشمیر بینک شاخوں کا اِفتتاح، گاڑیوں کو پرمٹ کا اجرأ، پی ایچ سی کی اَپ گریڈیشن، زمین اور ڈھانچے کا معاوضہ زیر اِلتوأ،چسانہ میں ایک ریسونگ سٹیشن کا قیام وغیرہ شامل تھے۔اَیڈیشنل چیف سیکرٹری نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا تفصیلی معائینہ کیا جس کا مقصد سرکاری سکیموں اور اَقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔شالین کابرا نے ان رسائی کوششوں کی تاثیر کا اندازہ لگانے کے لئے ہرشعبہ کے نمائندوں کے ساتھ فعال طور پر مصروف عمل ہیں۔ معائینے میں عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا کہ شہریوں کو دستیاب مختلف سکیموں کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے۔اُنہوںنے مکینوں کو یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات اور شکایات کو مقررہ مدت میں پورا کیا جائے گا۔ عوامی مسائل کا فوری اَزالہ کرنے کا عزم کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔اِس موقعہ پر اِیگل انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن ہائی سکول سنگری نے ایک دِلفریب ثقافتی پروگرام پیش کیا جس سے سامعین و حاضرین محظوظ ہوئے۔ شالین کابرا نے مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں ترقی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر علاقے میں ترقی علاقے کو ترقی یافتہ بناتی ہے۔اُنہوں نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف پروگراموں سے عوامی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایل جی حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے بالخصوص’ ایل جی ملاقات پروگرام کاذِکر کیا جس کا مقصد رہائشیوں کو حکومت سے براہ ِ راست اَپنے مسائل کا اِظہار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اَقدام جواب دہ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔اُنہوں نے ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ تمام سرکاری سکیمیں اب آن لائن قابل دستیاب ہیں۔ اُنہوں نے نظام کی شفافیت اور رسائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اَفراد آسانی سے اپنے ریونیو ریکارڈ تک رسائی اور تصدیق کر سکتے ہیں۔شالین کابرا نے آبی وسائل کی دیکھ ریکھ اور معیار کے لئے اس کے کلیدی شراکت داروں کے طور پر گائوں کی سطح پر پانی سمیتوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جل جیون مشن کو شفاف اِی ۔ٹینڈرنگ سسٹم سے عملایاجارہاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگلے 30برسوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں ایک وسیع پائپ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بچھانے سمیت بہت زیادہ کام شامل ہے۔ اُنہوں نے عوام کے کردار پر زور دیا کہ وہ غیر معیاری کام کی کسی بھی صورت میں فوری طور پر رِپورٹ کریں، جوابدہی کو فروغ دیں اور جے جے ایم کے تحت جاری منصوبوں کے معیار کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی وِشیش مہاجن نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو یقین دلایا کہ ان کی تمام ہدایات کو نوٹ کیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا اور اُنہوں نے کہا کہ سکولوں میں عملے کی کمی کو دور کرن اور آئندہ مالی برس 2024-25 ء میں سکولی عمارتوں کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ سنگری اور چسانہ میں آدھار کیمپ لگائے جائیں گے جس میں کمیونٹی ویلفیئر کے تئیں اِنتظامیہ کے عزم کو ظاہر کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تمام ترقیاتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خطے کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار پر زور دیا۔عوامی دربار میںچیف انجینئر جل شکتی جموں ہمیش منچندا، چیف اِنجینئر آبپاشی فلڈ کنٹرول جموں منوج گپتا، ایس اِی ہائیڈرولک سرکل اودھمپور راکیش مہاجن، پی او پوشن محمد انور بانڈے، اے سی ڈی انیرودھ رائے، ایس ڈی ایم دھرماری اور مہورے، پی ایچ ای محکمہ کے ایکس ای اینز، بی ڈی اواور دیگر ضلعی اَفسران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا