وائی سی ای ٹی نے صنعتی اور تعلیمی دورے کا اہتمام کیا

0
86

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ ،پتنی ٹاپ اور نتھہ ٹاپ کا سفر بھی کیا
لازوال ڈیسک
جموں// یوگنند کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جموں کے طلباء نے چندر کوٹ میں مشہور بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ وہیں طلباء کو پہلے ڈیم پر لے جایا گیا جو پراجیکٹ سائٹ پر چناب کے پانی کے بڑے ذخائر کے طور پر کام کرتا ہے جس کے بعد پیداوار کے ساتھ ساتھ جدید ترین کنٹرول روم ہے جہاں چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔اس دوران طلباء نے چیف انجینئر (الیکٹریکل) کے ساتھ بات چیت کی۔ انہیں 450 میگاواٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں فیز I کا احاطہ کیا گیا ہے جو پورے جموں و کشمیر میں برقی سپلائی کو پورا کرتا ہے اور 450 میگاواٹ فیز II کے دوسرے پروجیکٹ سے بہت زیادہ تقویت ملتی ہے۔ واضح رہے اس منصوبے کا تصور 1992 میں ہوا، 1996 میں منظور ہوا اور 1999 میں تعمیر کا آغاز ہوا۔ وہیں ڈیم 2004 میں مکمل ہوا۔
وہیںصنعتی دورے نے ابھرتے ہوئے انجینئرز کو صنعت کے تجربہ کار اہلکاروں کے ساتھ صنعتی تعامل کے حوالے سے انمول ایکسپوڑر بھی فراہم کیا۔ اس کے بعد یہ سفر پتنی ٹاپ پر رات کے قیام کے بعد ہوا جہاں طلباء نے زبردست دوستی کا اشتراک کیا۔ وہیںطلباء نے ڈی جے اور بون فائر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دن کو یادگار بنانے کے لیے اپنے پسندیدہ گانوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ اگلی صبح طلباء کو سناسر اور نتھہ ٹاپ لے جایا گیا۔اس دورے کے دوران طلباء نے دلکش سیاحت کا مشاہدہ کیا اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا