سانبہ پولیس کی سماجی جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری

0
85

اغوا شدہ نابالغ لڑکی بازیاب، جموں و کشمیر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ جموں و کشمیر پولیس نے ہماچل پردیش سے اغوا کی گئی ایک نابالغ لڑکی کو پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج اغوا کے مقدمے میں بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ارازی سانبہ کی رہائشی اغوا شدہ لڑکی کے رشتہ دار کی جانب سے پولیس اسٹیشن سانبہ میں تحریری شکایت درج کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ اس کی پوتی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کیا ہے۔وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، ایف آئی آر28/2024 پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج کیا گیا اور مذکورہ اغوا شدہ لڑکی کا پتہ لگانے کے لئے تلاش شروع کردی گئی۔
وہیںایس ایچ او پی ایس سانبہ کی قیادت میں پی ایس سانبہ کی خصوصی ٹیموں نے جموں و کشمیر کے اندر اور باہر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔تاہم آئی سی پی پی سڈکو سانبہ کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم بالآخر ہماچل پردیش کے سولن ضلع سے مذکورہ اغوا شدہ لڑکی کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔ اس ضمن میںملزم سمیت کمارعرف منیش ولد سنجے کمارساکنہ کوٹھی موڑ، چک چوآ تحصیل بشنہ ضلع جموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا