وائٹس ایپ کے ذریعہ پرچہ نامزدگی وصول کیجئے

0
149

کلکتہ ہائی کورٹ کی ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت
یواین آئی

کلکتہ کلکتہ ہائی کورٹ نے آج اپنے ایک غیر معمولی فیصلہ ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ پنچایت انتخابات کیلئے واٹس اپ کے ذریعہ پرچہ نامزدگی قبول کرے ۔مئی کے پہلے ہفتے میں ہونے والے پنچایت انتخابات کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ 10مئی کو اضافی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت کے ٹوٹیفکیشن کو واپس لیے جانے کو رد کرتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ پنچایت انتخابات کیلئے ازسر نوتاریخ اور پرچہ نامزدگی کی تاریخ کا اعلان کریں ۔اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر کلکتہ ہائی کورٹ نے 12اپریل کو پنچایت انتخابات کے ردعمل پر روک لگادی تھی ۔کل کلکتہ ہائی کورٹ نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکے جانے پر نوٹس لیتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گرام پنچایت کے 11امیدوارپرچہ داخل کرلیں ۔عدالت نے کہا کہ اگراس ہدایت پر عمل نہیں کیا جائے گاتو کارروائی کی جائے گی۔جسٹس سبرتا تعلقدارجنہوں نے پرچہ نامزدگی کیلئے ایک دن اضافہ کرنے کی ہدایت دی تھی ،نے ریاستی الیکشن کمیشن سے کہا کہ کل تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔عدالت نے شرمیتا چودھری جو جنوبی 24پرگنہ کے 11امیدواروں کی نمائندگی کررہی تھی کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی او آفس تک امیدواروں کو پہنچنے نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے عدالت سے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوارو ں کو پرچہ داخل کرنے نہیں دیا جارہا ہے ۔جسٹس سبرتعلقدار کی ہدایت پر ریاستی الیکشن کمیشن نے بی ڈی او آفس سے فون پر رپورٹ طلب کرکے عدالت کو مطلع کیا کہ بھانگر علاقے کے گرام پنچایت کے 16سیٹوں کیلئے صرف ایک پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ صرف ایک پرچہ نامزدگی داخل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکورٹی دینے میں حکومت ناکام ہے ۔جسٹس سبرتاتعلقدارنے ریاستی الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نیلنجن شندھلیا جو عدالت میں کمیشن کی نمائندگی کررہے تھے ، کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے 11امیدوار ہر حال میں پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں ۔خیال رہے کہ بھانگر میں پاورٹ گریڈ سب اسٹیشن کے قیام کے خلاف زبردست مہم چلائی گئی ۔عدالت میں عرضی دینے والوں میں کمیونسٹ جماعت کے انتہاپسند گروپ کے افراد شامل ہیں ۔ایک الگ درخواست میں کانگریس اور ڈیموکریٹ سیکولرازم نے ریاستی الیکشن کمیشن پر الزام عاید کیا کہ کمیشن مغربی بنگال پنچایت ایکٹ 2003کی خلاف ورزی کررہی ہے کہ اس نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ریاستی الیکشن کمیشن نے عدالت کی ہدایت پر 20اپریل کو اعلان کیا کہ پرچہ نامزدگی کیلئے ایک دن 23اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔پنچایت انتخابات جو پہلے تین مرحلے میں حکم مئی ،3اور 5مئی کو ہونے والے تھے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے ۔پرچہ اسکوڈنی کیلئے 25اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ 28اپریل تک نام واپس لیا جاسکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا