ملازمین بہبودی کی طرف دی جارہی ہے خصوصی توجہ

0
40

وسائل کی کمی کے باوجود بھی ہم نے وعدہ پورا کیا :محبوبہ مفتی
لازوال ڈیسک

جموںوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں سماج کے ہر ایک طبقے کے ساتھ کئے گے وعدووں کو پورا کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار آج ایمپلائز کاڈی نیشن کمیٹی کے ایک وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت چیئرمین غلام رسول میر کر رہے تھے۔ وفد نے آج وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقد ہ کابینہ میٹنگ کے دوران لئے گئے تواریخی فیصلوں کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے ریاستی ملازمین کے لئے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات ان کے حق میں لاگو کرانے کا وعدہ کیا تھا اور انہیں اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی اس وعدے کو آج پورا کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملازمین حکمرانی کے نظام کا ایک لازمی ملزوم حصہ ہے اور انہیں مختلف قسم کی سہولیات بہم کرانے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اقامتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک بڑا ہاوسنگ پروجیکٹ شروع کیا جاچکا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے ریاست کی بیٹیوں ، بہنوں اور ماﺅں سے وعدہ کیا تھا کہ جنسی جرائم میں ملوث قصور واروں کوموت کی سزادِلانے کے لئے ایک سخت قانون وجود میں لایا جائے گا اور اس وعدے کو بھی آج پورا کیا گیا۔ملازمین کے وفد نے مختلف اصلاحاتی اقدامات کرنے اور ماتحت عملے کے لئے ترقی کے لئے مواقع پیدا کرانے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا