نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا : غلام نبی آزاد

0
74

لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے ہفتے کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس بھاجپا کی اے ٹیم ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس ہے۔غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار ڈوڈہ میں روڈ شو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہمیں بھاجپا کی ایک ٹیم کہہ رہی ہے لیکن اصل میں این سی بی جے پی کی اے ٹیم ہے کیونکہ عمر عبداللہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار میں وزیر رہ چکے ہیں۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے درمیان قریبی روابط ہے اور این سی سرپرست اعلیٰ غلام نبی آزاد پر الزامات عائد کررہا ہے لیکن بی جے پی کے خلاف وہ کچھ بھی نہیں بول پا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فاروق عبداللہ بی جے پی کے گیت گا رہے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے لیڈروں نے کشمیر سے لے کر پوری دنیا میں بڑے بڑے محلات بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا: میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر ریاستی سیاست میں آکر ملکی سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔غلام نبی آزاد نے کہاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں جموں وکشمیر کے عوام کو پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بطور وزیرا علیٰ جموں وکشمیر کے سبھی خطوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کی خاطر لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کر نا چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا