نگروٹہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی فوری تعیناتی کی جائے

0
59

وزیر اعلیٰ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک
جموں صاف ستھرا موﺅمنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگروٹہ حلقہ انتخاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت بہتر اقدامات کرے۔انہوں نے حکومت کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ نگروٹہ حلقہ انتخاب جموں شہر کے قریب ہونے کے باوجود بھی پچھڑا ہوا ہے اسلئے اے ڈی سی کا مطالبہ جائز ہے ۔اسی سلسلہ میں موصوف نے ذرائع ابلاغ سے بات کی اور حکومتی ایوانون کی توجہ نگروٹہ حلقہ انتخاب کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود حکومتی نظر اندازی اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ میں مشتمل اکثر ایس ٹی اور ایس سی کی ہے اسلئے عام امیدیں ناکارہ ثابت ہوتی آئی ہیں ۔صاف ستھرا موﺅمنٹ کے صدر چوہدری شوکت نے حکومت سے اپیل کی کہ نگروٹہ میں اے ڈی سی کی تعیناتی فوری طور کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا