شبا تا دمنی سڑک بنائی جائے ،عوام مشکلات میں ہے:شوکت چوہدری

0
84

لازوال ڈیسک
جموں جموں و کشمیر صاف ستھرا موﺅ منٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ شبا اور اس کے گرد و نواح کے عوام سڑک کی سہولیات نہ ہونے کے کارن کئی ساری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی باشندگان دُمنی پہنچنے کیلئے ایک لمبا سفر طے کرتے ہیں اور اگر شبا سے دمنی کیلئے سڑک بنائی جائے تو اس طویل راستے کو کم کیا جا سکتا ہے جس سے مقامی عوام کی کئی مشکلات کا حل ہو جائے گا جبکہ شبا سے دمنی تک صرف تین کلومیٹر کا سفر ہے ۔موصوف نے اس موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شبا تا دمنی سڑک بنائی جائے جس سے یہاں کی عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا