جموں و کشمیر پولیس کی مویشی اسمگلنگ کے خلاف جنگ جاری

0
51

سانبہ میںمویشی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بناتے ہوئے 14 مویشیوں کو بچایاگیا
راکیش چودھری
سانبہ؍؍مویشیوں کے اسمگلروں اور ان کے پرچار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے پولیس سب ڈویژن سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنایا ہے اور چودہ مویشیوں کو اسمگلروں کے چنگل سے بچایا ہے۔دریںا ثناء انچارج پی پی راجپورہ کی سربراہی میں پولیس چوکی راجپورہ اور انچارج بی پی پی ببر نالہ کی سربراہی میں بارڈر پولیس چوکی ببر نالہ کی پولیس ٹیموں نے ایک مشترکہ آپریشن میں مورخہ مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا اور گیارہ مویشیوں کو بازیاب کرایا اوربچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم مویشی اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 59/2024پولیس اسٹیشن گھگوال میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پولیس چوکی رکھ امب ٹلی کی ایک پولیس پارٹی نے انچارج پولیس چوکی رکھ امب ٹلی کی سربراہی میں چک دیالہ میں قائم خصوصی ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مہندرا بولیرو پک اپ کو چیکنگ کے لیے روکنے کا اشارہ کیا۔وہیں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے رفتار تیز کر دی اور گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا دی جس سے حادثہ پیش آیا۔تاہم چیکنگ کرنے پر گاڑی کے اندر سے تین مویشی لدے ہوئے پائے گئے جنہیں انتہائی ظالمانہ طریقے سے باندھا گیا تھا اور بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 124/2024درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا