نومبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی تقریبا 1.68 لاکھ کروڑ روپے

0
0

نئی دہلی،// اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی اس سال نومبر میں تقریبا 1.68 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں جمع ہونے والی 145867 کروڑ روپے کی آمدنی سے 15 فیصد زیادہ ہے۔
موجودہ مالی سال میں یہ چھٹا مہینہ ہے جب جی ایس ٹی کی آمدنی 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال نومبر میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 167929 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 30420 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 38226 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 87009 کروڑ روپے شامل ہیں جس میں درآمدی سامان پر 39198 کروڑ روپے کا ٹیکس بھی شامل ہے۔ معاوضے کے سرچارج کے طور پر 12274 کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں، جس میں درآمدی سامان پر جمع کیے گئے 1036 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے تحت آئی جی ایس ٹی میں سے 37878 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی کو اور 31557 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو دیئے ہیں۔ اس طرح اگست میں سی جی ایس ٹی 68297 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 69783 کروڑ روپے تھا۔
رواں مالی سال میں نومبر تک 1332440 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس طرح اوسط ماہانہ وصولی 1.66 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ اوسط ماہانہ 1.49 لاکھ کروڑ روپے تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا