وقف بورڈ ہر سال غریب و یتیم بچیوں کی شادی پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے خرچ کر ے گا: الحاج ارشاد اللہ

0
0

پٹنہ۔//بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئر مین الحاج ارشاد اللہ نے کہاکہ وقف بورڈ وقف املاک کے تحفظ و فروغ کے ساتھ ساتھ خدمت خلق اور رفاہی و فلاحی کاموں کو بھی انجام دیتا ہے۔ وقف بورڈ کے ذریعہ مختلف اسکیمیں چلائی جا رہی ہےں جس کا فائدہ اقلیتی سماج کو پہنچ رہا ہے۔
وقف بورڈ نے مورخہ 27.11.2023 کی میٹنگ میں فیصلہ لیا ہے کہ انجمن اسلامیہ ہال وقف اسٹیٹ نمبر 2146 ،پٹنہ کے فنڈ سے ہر سال پانچ غریب یتیم بچیوں کی شادی میں بطور مالی امداد مبلغ 25000/- روپیہ دیا جائے گا۔ اسی طرح ہر سال دس غریب بیوہ کی بچیوں کی شادی میں 20000/- روپیہ اور ہر سال 15 بی۔پی۔ایل (خط افلاس سے نیچے) خاندان کی بچیوں کی شادی میں 15000/- روپیہ کا تعاون کیا جائے گا ۔ ایک خاندان کے زیادہ سے زیادہ دو فرد کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔
چیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ہر سال ساڑھے پانچ لاکھ روپے یتیم اور غریب بچیوں کی شادی پر خرچ کیا جائے گااور انجمن اسلامیہ ہال کے اطراف میں رہنے والے تیس (۰۳) مستحق لوگوں کو ہر سال اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ 31مارچ 2023 کواس اسکیم پر نظر ثانی کی جائے گی۔ انہوںنے سبھی وقف اسٹیٹ کے متولیسکریٹری سے گزارش کی ہے کہ اسٹیٹ کی93 فی صد آمدنی میں سے کچھ رقم غریب ویتیم بچیوں کی شادی میں بطور مالی امداد تعاون کریں۔ مزیدیہ بھی کہا کہ ضرورت مندوں کے کام آنا اور مجبوروں اور بے سہاروں کی دستگیری کرنا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے ۔ خدمت سے خدا ملتا ہے ، انسانیت کی تعمیر و تشکیل کے لئے خدمت خلق کے جذبے کو بیدار کرنا بہت ضروری ہے ۔ وقف بورڈ اپنے محدود وسائل کے باوجود سماجی ،و فلاحی اور خدمت خلق کے کاموں میں پیش پیش رہتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا