نوشہرہ اور کالاکوٹ میں بند اور احتجاج کاسلسلہ جاری

0
0

انتظامیہ کی مہلت ختم ،کسی بھی وقت فیصلہ ہوجائے گا
عمرارشدملک
نوشہرہ الگ ضلع کے مطالبے کو لیکر نوشہر اور کالاکوٹ مسلسل بند اور احتجاجی مظاہر ے بھی جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوشہر اور کالاکوٹ کی عوام نے علیحدہ علیحدہ ضلع کے مطالبے کو لیکرکاروبار کو مکمل بند رکھا ہے اور اس دوران احتجاجی مظاہرے اور دھرنے بھی جاری ہیں ۔ وہیں نوشہرہ کے بیوپار منڈل اور دیگر تنظیموں نے 17مارچ کو جموں چلو کال دی تھی جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے جموں چلو کال میں شرکت کی لیکن ضلع انتظامیہ راجوری نے لمبیڑی کے مقام پر ہی احتجاجی ریلی کو روک دیا اور مظاہرین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے 2دن کا وقت مانگا تھا جس کے بعد مظاہرین نے جموں چلو کال کو 2دن کے لئے ملتوی کردیا تھا اور اب دو دن کی مہلت کا آخری دن بھی گزر رہا ہے لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی اعلان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے فون کے ذریعے نوشہرہ مظاہرین سے بات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ بالاکوٹ پاکستانی گولہ باری میں ایک ہی کنبے کے 5افراد جاں بحق ہونے کی وجہ سے ریاستی وزیراعلیٰ کو وہاں جانا پڑا جس وجہ سے دو چار گھنٹے دیری ہوگئی لیکن شام تک فیصلہ ہوجائے گا لہذا جلد بازی نہ کرےں تھوڑا انتظار کرےں ۔وہیں دوسری طرف کالاکوٹ بھی مکمل بند رہا اور دن بھر مظاہرین نے دھرنہ دیا اور نعرہ بازی کرتے رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا