انتظامیہ نے عبداللہ پُل تا ملک مارکیٹ تک لگائے نشان
عمرارشدملک
راجوری راجوری قصبہ میں غیر قانونی تجاوازت کو ہٹانے کے لئے ضلع انتظامیہ سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا اور وہیں اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹرشاہد اقبال کی ہدایت پرانتظامیہ کی ایک ٹیم نے عبداللہ پُل تاملک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔ٹیم میںمحکمہ مال ،میونسپلٹی ،پی ڈبلیو ڈی اور پولیس کے آفیسران شامل تھے جبکہ ٹیم کی رہنمائی اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال راجوری عبدالقیوم میر کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ محکمہ جات کے آفیسران کی ٹیم نے غیر قانونی تجاوازت کی نشان دیہی کی اورعبداللہ پُل تا ملک مارکیٹ کی دوکانوں کو نشان لگایا تاکہ دوکاندار خود ہی نشان کے اندر چلے جائےں اور کسی کا کوئی نقصان بھی نہ ہوسکے ۔اس موقع پر اعلیٰ آفیسران کی ٹیم نے دوکانداروں سے بات چیت بھی کی اور کہا کہ انتظامیہ کسی بھی فرد کے خلاف نہیں ہے صرف سڑک رابطہ کو بحال کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھائے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر دوکانداروں نے بھی انتظامیہ کی ٹیم کو بھرپور تعاون دیا اور کہا کہ انتظامیہ کے نشان کے مطابق ہی ہم شٹر لگائےں گے جس کے بعد انتظامیہ کی ٹیم نے تمام دوکانوں پر نشان لگا دیا تاکہ بغیرکسی کے نقصان کے سڑک رابطہ کھل سکے ۔ اس موقع پر بیوپار منڈل کے صدر راجیش گپتا (بیٹوشاہ) نے بتا یا کہ دوکانداروں کا پورا تعاون ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہے جہاں بھی انتظامیہ نشان لگائے گی ہم اس سے اندر ہی شٹر لگائےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے جو بھی اقدام اٹھائے ہےں وہ قابل تعریف ہیں اور ا ب ا نہیں غریب ریڑی والوں کے لئے بھی کچھ بہتر کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی محنت سے دو وقت کی روٹی کھا سکےں۔