’صدائے موت آتی ہے شہر بھر کی گلیوں سے ‘

0
0

سرحد پر کشیدگی کسی بات کا حل نہیں : سیول سوسائٹی
ظہیر عباس
منڈی//سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے سوموار کے روز ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سوسائٹی نے بالاکوٹ مینڈھر کے سرحد پر ایک خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہند و پاک سرکاروں کو اس بات پر غور و خوض کرنا چاہیے کہ سرحد پر ان کی کشیدگی کی وجہ سے دونوں جانب کی عوام جان و مال کا نقصان برداشت کر رہی ہے – سیول سوسائٹی کے صدر غلام عباس نے کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر کشیدگی اختیار کرنے سے کوئی حل نہیں نکل سکتا اسلئے دونوں ملکوں کی سرکاروں کو چاہیے کہ وہ پر امن طریقہ سے بات چیت کر کے سرحد پر امن و امان قائم کریں جس سے دونوں طرف کی عوام کا کوئی نقصان نہ ہو – انھوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے جموں و کشمیر میں حالات سخت خراب ہیں – ہر روز نوجوان اپنی جانیں گنوارہے ہیں لیکن مرکزی سرکار اس سلسلہ میں سنجیدگی اختیار نہیں کر رہی ہے – انھوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے کے لئے واجپائی کے بنائے ہوئے راہ پر چلیں اور بات چیت سے اس مسئلہ کا حل نکالیں – اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حالات روز بہ روز خراب ہی ہوتے جائیں گے – انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام آخر کب تک یہ برداشت کرے گی کہ بغیر کسی غلطی کے ان کے بچوں بہنوں اور ماو¿ں کو نقصان پہنچایا جائے – انھوں نے مزید کہا کہ سرحد پر غریب لوگ مشکل سے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں اور اوپر سے ان پر یہ ستم نا قابلِ برداشت ہے – سیول سوسائٹی نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ سرحد پر کشیدگی کو ختم کر کے بات چیت سے امن و امان قائم کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے لوگ امن سے اپنی زندگی گزار سکیں –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا