ننھی آصفہ کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے

0
0

بی جے پی وزراءکو وزارت سے ہٹا کر وزیراعلی نے اچھا فیصلہ لیا:جعفر زرگر
اکرم ملک
بھلیسہ // کٹھوعہ جموں میں چند ماہ پہلے ننھی آصفہ کے ساتھ جو عصمت ریزی واقع پیش آیا۔ اس سے پوری دنیا شرمسار ہوئی مگر افسوس ایسے صفہ اول درندوں کے خلاف معاملہ درج کرنے میں کوتاہی اور پھانسی پر لٹکانے میں دیری کر دی ہے۔کانگریس سنئیر لیڈر جعفر حسین زگر نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عرصہ تین ماہ پہلے کٹھورعہ کے مقام پر جہاں صفہ اول درندوں نے ننھی آصفہ کے ساتھ عصمت ریزی کر کے اس قاتل کر دیا۔ وہیں افسوس کا مقام ہے کہ بی جے پی نام نہاد لیڈر چودھری لال سنگھ و چندر پرکاش گنگا نے اپنی نیچ حرکت دکھا کر ان درندوں کو بچانے کے لیے احتجاج کروایا ،اور ہندوستانی ترنگا کے تلے احتجاجیوں میں شمولیت کر کے اپنی درندگی کا احساس دلایا کیا یہی انسانیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری انسانیت کو شرسار کرنے والا معاملہ سامنے آتا ہے۔ جس میں آٹھ سالہ بچی کو مندر میں لے کر نشیلی ادویات دیتے ہیں اور اس کی عصمت کو تار تار کر کے اسے قتل کرتے ہیں دوسری طرف عوامی بدزبان رہنما ان ہی درندوں کی حفاظت کرنے کے لیے اترتے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ کہ ان میں انسانیت کا نام و نشان تک نہیں ہے۔انہوں نے پی ڈی پی صدر و ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے اس فیصلے کی نیک خواہشات کے ساتھ سرہانہ کی جس میں انہوں نے دو وزراءکو ہٹا کر ان سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کہ ہے کہ ان درندوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے اور ان کو بچانے اور ثبوت مٹانے والوں کو عمر قیدی سزا دی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا