سیوا سنگھ بالی کا ملیگام باس میں والہانہ استقبال

0
0

ہائی سکول باس اورمڈل سکول ملیگام کی خستہ حالت باعث تشویش
اجمل ملک
رام بن //نیشنل پنتھرس پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی نے تحصیل پوگل پریستان کے علاقے ملیگام باس کا دورہ کیا ۔ یہ دورے ملیگام باس کی عوام کی بار بار کی دعوت کے بعد کیا گیا جیسے ہی سیواسنگھ بالی ملیگام باس پہنچے تو عوام نے والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقع پر لوگوں نے کئی مسائل بالی کے سامنے کئی پیش کئے جن کو موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے تھے ۔جس جس میں سڑکوں کی خستہ حالی، فلاحی اسکیموں سے غریب لوگوں کی محرومی، بجلی کی ناقص کارکردگی، پینے کے صاف پانی کی کمی، ہسپتالوں و تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچہ کی عدم دستیابی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔وہیں مقامی لوگوں نے بتا یا کہ گورنمنٹ ہائی سکول باس جس میں دوکمرے ہیں اور سکول میں زیر تعلیم 350بچے ہیں ۔انہوں نے محکمہ ایک نئی بلڈنگ ابھی زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے لوگوں کی زمینوں میں تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہو رہے ہیںاور مڈل سکول گوالہ کا بھی یہ حال ہے۔اس سلسلے میں علاقہ کے باشندگان جو کہ ہر قسم کی دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں جس میں سب سے بڑا مسئلہ اسکول گوھالہ کا ہے اس سکول کی بلڈنگ 1962میں ا پ گریڈ کر کے مڈل اسکول کیا لیکن آج بھی اُن ہی پرائمری سکول کے دوران دیئے گئے دو کمروں میں ہی 200 سے زائد طلباءزیر تعلیم ہیں جبکہ 2008میں ہی اس اسکول کے لئے دو کمرے منظور ہوئے ہیں جن کی تخمینہ لاگت چار لاکھ 90ہزار روپیہ ہیں اور پلنتھ کا کام کر نے کے بعد ایک لاکھ محکمہ سے وصول کیا اور کام کو ٹھپ کر دیا جس کے بارے میں متعدد بار محکمہ کے آفیسران سے استدعا کی کہ جو لوگ سکول کی بلڈنگ کے کام میں لاپروائی برت رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جا ئے۔ لیکن محکمہ کے حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے جس کے چلتے آج عوام مجبور ہو کر نیشنل پنتھر س پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی سے فریا د کی جنہوں نے آج ملیگام باس کے سکولوں کا دورہ کرکے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں نیشنل پنتھرس پارٹی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے عوام کے کام ہمارے لئے ضروری ہے ۔ بالی نے حکومت کی پالیسیوں کوناکارہ بتاتے ہوئے مقامی ممبر اسمبلی بھی کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیا۔ بالی نے کہا کہحلقہ بانہال میں مقامی ایم ایل اے کے دباو¿ پر حکمراں جماعتوں کے ورکروں کو بھی دبایا جاتا ہے جبکہ مستحق و مزدور طبقہ کا استحصال کیا جاتا ہے۔بالی نے الزام لگایا کہمقامی عوامی نمائندے دعوے زیادہ اور عملی کام کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں سے خبر دار رہیں اور آپسی بھائی چارہ کو قائم و دائم رکھتے ہوئے تعمیر و ترقی کا ساتھ دیں۔اس دوران انہوں نے ملیگام باس میںسینکڑوں لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں اس قابل سمجھا کہ میں ان کا کوئی مسئلہ حل کر سکوں اور میں عوام کا یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا جا ئے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا