نائب صدر جمہوریہ ہند کا دورہ جموں 28 مئی کو

0
26
  • شہر میں ہوئے گرنیڈحملے کے بعد سیکورٹی اورزیادہ ہائی الرٹ پر
    یواین آئی
    جموں؍؍نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو کے ایک روزہ دورہ جموں کے پیش نظر اس سرمائی دارالحکومت میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ مسٹر نائیڈو 28 مئی کو جموں کا دورہ کرکے انڈین انسٹی چیوٹ آف انٹی گریٹیو میڈیسن (آئی آئی آئی ایم) کے ممتاز سائنسدانوں سے ملاقات کریں گے۔ پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’جنرل بس اسٹینڈ جموں میں ہوئے حالیہ گرینیڈ حملے کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر چیک پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں‘۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہم نے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔ حملے کے پیش نظر سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنایا گیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’نائب صدر جمہوریہ 28 مئی کو یہاں آرہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہم کوئی چانس نہیں لینا چاہتے ہیں‘۔ مذکورہ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے سلسلے میں اب تک قریب ایک درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا ’ہم نے اب تک قریب ایک درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملوثین کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا‘۔ واضح رہے کہ جموں کے جنرل بس اسٹینڈ میں 24 مئی کی رات دیر گئے مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے گرینیڈ حملہ کیا گیا جس میں ریاستی پولیس کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مقامی اسٹیشن پولیس آفیسر (ایس ایچ او) بھی شامل تھا۔ جنگجو تنظیم تحریک المجاہدین نے جموں بس اسٹینڈ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا