مینڈھر ڈریگن رائیڈر نے کنیٹی پریمیئر لیگ اپنے نام کی

0
0

نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیکرجسمانی نشوونما اورحفظان صحت پر دھیان دینا چائے:ایڈووکیٹ عادل جٹ
سرفرازقادری
مینڈھر//تعلیم وتعلم درس وتدریس اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کردارسازی شخصیت سازی ہنرمندی کلابازی جسمانی نشوونما حفظان صحت اور ذہن سازی اور معیاری ومفید تربیت کے حصول اور حب الوطنی کی نہج پر بہترین شہری بن کر ملک وملت کی خدمت کرنے کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا ضروری ہے اسی تناظر میں جہاں ضلع بھر کے دیگر مقامات پر کھیل کود تفریحات سیمینار کوئز جیسے مقابلہ جاتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے وہی مہنڈر کنیٹی میں کنیٹی لیگ میں چھترال شمشیر بمقابلہ مینڈھر ڈریگن رائیڈر کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں ڈریگن مہنڈر نے جیت کے ساتھ کنیٹی پریمیئر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کی۔مینڈھر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ چھترال نے 81 کا ہدف دیا اور مینڈھر نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے 42 گیندیں رہتے ہوئے آسانی سے کامیابی حاصل کر کے ٹرافی پر قبضہ کر لیا۔ لیگ کا انعقاد مینڈھر کے کنیٹی سٹیڈیم میں ہوا۔جبکی لیگ کا انعقاد فرہاد جٹ، مصطفی میر اور امتیاز میر نے ضلع پونچھ کے سرحدی شہر مینڈھر کے گاؤں کنیٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔ایڈووکیٹ عادل جٹ جو کہ میچ کے مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں مبارک باد پیش کرتا ہوں ان نوجوانوں کو جنہوں نے اس لیگ کا انعقاد کیا۔جس سے ہمارے نوجوانوں کی نشوونما ہوگی جبکہ عادل جٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی، انہوں نے علاقے کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر لیگ کے انعقاد پر منتظمین کو بھی سراہا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عادل چوہدری نے ان سے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھیل پر توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی لت سے دوری رکھیں اور علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔۔ عادل نے نوجوانوں سے گزارش کی کی وہ منشیات سے دور ریے۔دیگر نمایاں افراد جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی، ان میں آفتاب ساگر جٹ، رفیق جٹ، تنویر اقبال قریشی، ماجد چودھری،سفیر قریشی ایڈووکیٹ حسین چودھری، نذر میر، چودھری امر دین، شاہد میر، برکت میر، عرفان عثمانی، وسیم احمد، ماجد چودھری شامل ہیں۔ خان، وغیرہ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا