ایس ایس پی ڈوڈہ نے بھلیسہ میں والی بال چیمپئین شپ کا افتتاح کیا

0
0

ڈھڈکاء گائوں میں بی پی ایل خاندانوں کے اسکولی بچوں میں بیگز اوراسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا
عشرت وانی
بھلیسہ؍؍ڈوڈہ پولیس نے صوفی والی بال کلب ڈھڈکاء کے تعاون سے والی بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا اور گندو علاقہ کے گاؤں ڈھڈکاء کے بی پی ایل کنبوں کے اسکولی بچوں میں اسکول بیگ اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم-جے کے پی ایس نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا جس میں پہلا میچ گجر ہوسٹل ڈوڈہ اور ینگ اسٹار جموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس چیمپئن شپ میںدرجنوں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، وادی کشمیر، جموں، کٹھوعہ اور ضلع ڈوڈہ کی مقامی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایس ایس پی ڈوڈہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں ان کی زبردست شرکت پر مبارکباد دی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں، اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور خود کو بْری عادتوں سے بچائیں۔کویک ایکشن پروگرام کے تحت، ایس ایس پی ڈوڈہ نے ڈھڈکاء گاؤں کے بی پی ایل خاندانوں کے اسکولی بچوں میں اسٹیشنری کا سامان اور اسکول بیگ تقسیم کیے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈھڈکاء کا علاقہ ضرورت مند لوگوں اور بی پی ایل خاندانوں کے اسکولی بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے محکمہ پولیس پیش پیش رہا ہے۔ڈھڈکاء کا علاقہ خصوصی طور پر معذور بچوں کی پیدائش کا گواہ ہے۔ اس موقع پر محمد حنیف چوہدری، چیئرمین بی ڈی سی گندو، اشرف پرویز، ایس ڈی ایم گندوہ، ایس ڈی پی او گندو، عادل رشو، انسپکٹر وکرم سنگھ، ایس ایچ او پی ایس گندوہ، سرکردہ بزرگ افراد اور سول ملازمین سمیت دیگر شرکاء کی بڑی تعداد میں موجود رہے علاقے کے لوگوں نے پولیس کی ان کاوشوں کو سراہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا