دارالعلوم عثمانیہ مڑہوٹ چھپراں کے زیر اہتمام یک روزہ عظمت مصطفٰے کانفرنس وجلسہ دستار بندی اختتام پذیر

0
0

اعتقاد توکل خشوع وخضوع بغیر دینی بصیرت ناممکن دینی ترویج واشاعت میں مدارس اسلامیہ کی خدمات قابل ستائش کارنامہ : علمائے کرام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍خطہ پیرپنچال تحصیل سرنکوٹ کے دورافتادہ گاؤں مڑہوٹ زیر اہتمام حافظ مشتاق احمد قادری وجملہ ارکان دارالعلوم عثمانیہ مرہوٹ چھپراں یک روزہ عظمت مصطفٰے کانفرنس وجلسہ دستاربندی بحسن وخوبی تمام تر کامیابیوں وکامرانیوں کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا جس کی ابتدا رب لم یزل کے مقدس کلام سے ہوئی جبکہ شعراء اسلام نے خراج عقیدت بحضور سرور کائنات فخرموجودات صلی اللہ علیہ وسلم اور میاں محمد بخش اور بابا جی صاحب لاروی کا عارفانہ کلام سامعین کی سماعتوں کے حوالہ کیا دارالعلوم عثمانیہ کے ہونہار طلاب نے مختلف پروگرامز پیش کرتے ہوئے دادوتحسین حاصل کی اور مدھ بھری دلکش لب ولہجہ وشریں آواز سے سامعین کے دل موہ لئے واضح ہو کہ کانفرنس میں خطیب اہل سنت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی صوبائی نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ مولانا مدثرحسین قادری صوبائی جوائنٹ سکریٹری جماعت اہل سنت صوبہ جموں مولانا عبدالمجید قادری ضلعی نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں مولانا عبدالمصطفٰے قادری تحصیل صدر سرنکوٹ مولانا عبدالرزاق نعیمی مولانا اخلاق عظیم قادری مولانا ارشد القادری نے یکے بعد دیگرے اپنے بیانات میں اس دورافتادہ سنگلاخ علاقہ میں دارالعلوم عثمانیہ کے قیام عمل کو ایک اہم کارنامہ قراردیتے ہوئے بانی ادارہ مولانا مشتاق احمد قادری شرکاء کمیٹی اور مقامی آبادی کو مبارک باد پیش کی کہ قلیل مدت میں ادارہ کی تعمیری وتعلیمی سرگرمیوں کو بحسن وخوبی سرانجام دیتے ہوئے رواں برس ایک حافظ قرآن کو قوم وملت کے حوالہ کیا اور مزید کدوکاوش جاری ہے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے یادرہے اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ اعتقاد توکل خشوع وخضوع بغیر دینی بصیرت ناممکن دینی ترویج واشاعت میں مدارس اسلامیہ کی خدمات قابل ستائش کارنامہ ہے اور اس عمل کے ذریعہ معاشرہ وسوسائٹی میں پنپ رہی برائیوں کا تدارک کیا جاسکتا ہے اور اعمال صالحہ کی طرف ہر خاص وعام کو راغب کیا جاسکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا