مگر کوٹ میں پی ڈی پی پارٹی کے کارکنان کی میٹنگ منعقد

0
0

اجمل ملک
رام بن //پی ڈی پی کی میٹنگ زیر صدارت ضلع صدر رام بن بشیر احمد رونیال منعقد ہوئی جس میں بھاری تعداد میں پارٹی ورکران و عہدیداران اور معززین لوگوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا مقصد ایک نئی باڈی جوکہ پی ڈی پی بر گیڈ کے نام سے تشکیل دی گئی ہے ۔اس میٹنگ میں با اتفاق را ئے سے ایڈوکیٹ مظفر احمد لون کو تحصیل صدر مقرر کیا گیا جبکہ نائب صدر عبدالرشید لون ، جوائنٹ سیکریٹری بشیر احمد ، اس کے علاوہ دیگر ممبران میں رمیز کٹوچ ، ظاہر احمد ڈینگ وغیرہ کو بھی پی ڈی پی بر گیڈمیں شامل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر پی ڈی پی سینئر لیڈر بشیر احمد رونیال نے پارٹی ورکروں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی بر گیڈ میں جن لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہے وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے تبھی جاکر پارٹی مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پارٹی کے عہدیداران و ممبران زمینی سطح پر کام نہیں کریں گے تب تک پارٹی مضبوط نہیں ہوگی اس لئے ہمیں چاہئے دن رات عوام کے کام زمینی سطح پر کریں تاکہ لوگوں کی ہر مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔ وہیں دیس راج نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقامی ہنر مند پڑھے لکھے نوجوان بے کار گھروں میں ایڑیاں رگڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ ضلع رام بن میں فور لائن کا کام شد و مد سے جاری ہے لیکن یہاں کے مقامی نوجوانوں کو اس میں جگہ نہیں دی گئی ہے ۔ جبکہ اس سلسلے میں بارہا بار مقامی سیاستدانوں سے استدعا بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود بھی بیرونی مزدوروں کو ترجیحی دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ دردہی براڑگڈی جو کہ نیشنل ہائی سے تقریباً6سے سات کلو میٹر دور ہے لیکن اس علاقے میں ابھی تک کسی بھی قسم کاسڑک رابطہ نہیں ،وہیں رونیگام علاقے میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے ان علاقہ جات کے لوگ مشکلات سے دوچار ہے ۔ آخر میں بشیر احمد رونیال نے ورکران و معززین کو یقین دلایا کہ علاقے کے جتنے بھی جائز مطالبات ہے ان کو اعلیٰ حکام تک لے جا یا جا ئے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا