اجمل ملک
رام بنمگر کوٹ اور اکھڑہال کے بازار میں آئے روز جا م لگنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ بازار کے مختلف مقامات پر بجری اور ریت جمع ہونےکے علاوہ دوکانداروں کا سامان بکھرا پڑا رہتا ہے اور دن بھر بڑی گاڑیوں کی آمد سے جام اب ایک معمول بن گیا ہے ۔ بازار کے روڈ کی حالت ابتر ہونے کی وجہ سے دن بھر اُٹھنے والی دھول کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے وہیں دکانوں میں دھول کی وجہ سے دکاندار بھی کافی پریشان ہیں ۔ اگر چہ ان سارے مناظر کا حال خود انتظامیہ دیکھتی ہے لیکن اس کے حل کے لئے کوئی قدم اٹھایا نہیں جا رہا ہے ۔ بازار کے مختلف جگہوں پر پولیس اہلکار اگر چہ ڈیوٹی پر بھی معمور ہوتے ہیں لیکن وہ بھی بازار میںجام، بڑی گاڑیوں کی آمد اور بازار کے بیچ میں ان کے روکنے میں ناکام ہیں۔مختلف مقامات سے آنے والی مسافروں گاڑیوں کے لئے بھی کوئی اسٹینڈ نہیں ہے اور ڈرائےور حضرات گاڑیوں کو بیچ بازار دکانوں کے سامنے کھڑے کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی کبھار دکانداروں اور ڈرائےوروں کے بیچ ہاتھا پائی تک نوبت پہنچتی ہے ۔مگر کوٹ بازار سے اُٹھنے والی دھول سے نجات پانے کے لئے متعدد بار ایس ڈی ایم رام سو یقین دلایا تھا کہ بازار کی حالت کو جلد از جلد بہتر بنایا جائے گا ۔مگرکوٹ سے اکھڑہال تک تار کول تو بچھا یا ضرور گیا ہے لیکن جو سڑک و با زار کی خستہ حال بنی ہوئی ہے وہ کسی سے چھپی نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں عوام کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ سڑک اور بازار کی خوبصورتی اور اس پر اٹھنی والی دھول و دکانوں کے باہر لگنے والے سامان پر سنجیدگی کے ساتھ کام کرے تاکہ بازار اور سڑک کوپاک و صاف گرد و غبار سے محفوظ کیا جاسکے تاکہ لوگوں کو ہونے والے دقت کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔ لوگ اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اب جبکہ موس سرما بھی عروج پر ہے ۔ متعدد لوگوں نے مگرکوٹ اور اکھڑہال بازار کی خستہ حالات پرنمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرکار بالخصوص یہاں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بالخصوص مگرکوٹ اکھڑہال بازار کی حالت کو بہتر بنائےں اور بازار میں اس جام سے نجات دلانے کے لئے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لئے بس اسٹینڈ کا جلد از جلد انتظام کریں کیونکہ بس اسٹینڈ کا مسئلہ یہاں پر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ۔