مولانا عبدالرشید نعیمی کے انتقال پر پیر سید محمد نورانی شاہ کا اظہار تعزیت

0
50

کہاجموں کشمیر ایک اہم علمی شخصیت سے محروم ہوا
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍؍ جامعہ مجددیہ رضویہ پاشٹہ پھگواڑہ کپور تھلہ پنجاب کے سرپرست اعلی حضرت مولانا پیر سید محمد نورانی شاہ نے جموں کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے حضرات مولانا عبدالرشید نعیمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا موصوف کے انتقال سے جموں کشمیر ایک اہم علمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔جس کی بھرپائی مشکل ہی نہیں ہے بلکہ ناممکن ہے بلخصوص جماعت اہلسنت کا عظیم خسارہ ہوا ہے۔
حضرت مولانا پیر سید محمد نورانی شاہ نے ادارہ کے جملہ علمائے کرام استاتذہ اکرام اور طلبہ نے موصوف کے فرزندان اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مولانا عبدالرشید نعیمی کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ مالک حقیقی لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے اوراس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے اور اللہ رب العزت موصوف کے بچوں پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے اپنے حفظ و ایمان میں رکھے اپنی رحمت کا سایہ عطا فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا