درخشاں نے سخی میدان چھوٹے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر زائرین کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا

0
90

زائرین کے لیے سہولیات اور خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج مینڈھر کا دورہ کیا اور پونچھ ضلع کے سرحدی علاقے میں واقع سخی میدان میں واقع سخی پیر چھوٹے شاہ کے صوفی مزار پر زائرین کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اندرابی کے ساتھ وقف بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر عامر حسین اور بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر محمد رفیق چشتی بھی موجود تھے۔
وہیں اندرابی نے مزار پر وقف عملے کی میٹنگ کی اور زائرین کے لیے سہولیات اور خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مقامی مذہبی اسکالرز اور مبلغین کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ یہ مزار مینڈھر کے سرحدی علاقے میں واقع ہے اور لوگ مزار کے لیے بہت عقیدت و احترام رکھتے ہیں اور ہم یہاں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وہیں وقف بورڈ کی چیرپرسن نے کہا کہ میں نے عملے کو انتظامی نظام کو ہموار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ہم روزانہ بڑی تعداد میں مزار پر آنے والے عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا