مولانا عبدالحمید نعیمی کی صاحبزادی کے انتقال پر علمائے اہلسنت جموں کا اظہار تعزیت

0
89

ایم شفیع رضوی
جموں// جماعت اہلسنت کے نامور عالم دین حضرت مولانا عبدالحمید نعیمی کی صاحبزادی کے انتقال پر جو گزشتہ کہیں ایام سے علیل تھیں گزشتہ شب علیلالت کو تاب نہ لاتے ہوئے چندی گھڑ میں دوران علاج اس دنیائے فانی کو خیر اباد کہہ گئی یہ دکھ بھری خبر سن کر جملہ علمائے اہلسنت جموں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مولانا موصوف اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجرے عظیم عطا فرمائے اور اللہ رب العزت اہل خانہ کو نعم البدل عطا فرمائے تعزیت کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا مفتی پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی , حضرت مولانا مفتی پیر سید فرید شاہ مصباحی ,حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ سدرہ جموں ، حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی ، حضرت مولانا عبدالغنی رضوی ،مولانا سید اعجازالحق بخاری، حضرت مولانا مفتی محمد اقبال مصباحی ، حضرت مولانا ذوالفقار احمد رضوی ، حضرت مولانا مفتی محمد اشرف قادری مہور ، حضرت مولانا مفتی محمد اشرف مصباحی ریاسی ، حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ، حضرت مولانا سرفراز احمد قادری ، حضرت مولانا عبدالحفیظ قادری وجے پور سانبہ ، حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور ، حضرت مولانا الحاج محمد شفیع قادری مہور ، حضرت قاری جمال الدین گلابگھڑ ، حضرت مولانا ریاض احمد رضوی درماڑی ، مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ سانبہ جموں ، حضرت مولانا منظور رضا ، حضرت مولانا طالب حسین رضوی ، وغیرہ دیگر علماء ائمہ مساجد نے بھی حضرت مولانا عبدالحمید نعیمی کے ساتھ اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا