روڈ کی خستہ حالی 15ہزار کی آبادی کے لئے وبال جان

0
239

منڈی کے اڑائی کٹھہ تا قریشی موڑ سڑک پر انتظامیہ توجہ مرکوز کرے:عوام
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی کو منڈی سے جوڑنے والی سڑک شدید خستہ حالی کا شکار ہے۔ بڑی جدوجہد کے بعد 2011میں روڈ اڑائی کو نصیب ہوئی تھی۔لیکن اس سڑک کا زیادہ ترحصہ 2014-15کے فلڈ کی نذر ہوگیا۔تب سے لیکر اب قریب 10سال کا عرصہ کرتے ہوے بیت چکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی خاطر خواں توجہ نہ دی گئی۔ جس کو دیکھتے ہوے اج سماجی کارکن شکیل احمد پر کی قیادت میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنا احتجاج درج کرواتے ہوے انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ وہ جلد از جلد اڑائی کٹھہ تا قریشی موڑ سڑک کو ازسر نوتعمیر کیاجاے۔اور اڑائی کھٹہ میں ملبے پر بنائی گئی سڑک کو سابق سروے کے مطابق کٹائی کروائی جاے۔ تاکہ اڑائی گاوں کی پندرہ ہزار سے زائد آبادی مزید ہریشانیوں سے دوچار نہ ہو۔ اس حوالے سے شکیل احمد پرے سابق نائب سرپنچ چوہدری شفیق احمد، چویدری نظیر حسین نے عوام کی موجودگی میں انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ وہ جلد از جلد اس سڑک کو گاڑیوں کی امدورفت کے قابل بنایاجاے۔اس وقت سڑک کی خستہ یہاں تک پہونچ چکی ییکہ کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے کاموں کی سرہانہ کرتے ہوے اڑائی گاوں کی سڑک کی طرف خصوصی توجہ کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا