مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ معاملے کی جانچ کا آغاز

0
0

xمہوبہ:// اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں چرکھاری کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے قابل اعتراض تبصرہ کئے جانے کے معاملے کی جانچ کا آغاز کردیا ہے۔ معاملے میں ڈاکٹر کو نوٹس دی گئی ہے اور وضاحت طلب کی گئی ہے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر کانشی رام نے بتایا کہ گذشتہ دنوں نئی دہلی میں منعقد ہوئے جی۔20 سمت کے بعد سی ایچ سی کے انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیش کمار کے فیس بک اکاونٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے ایک بے حد قابل اعتراض پوسٹ کیا گیا جس سے تنازع کھڑا ہوگیا۔ اس معاملے میں متعدد افراد نے اپنی شکایات اعلی سطح پر درج کراتے ہوئے افسر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان میں سے متعدد شکایات چیف میڈیکل افسر دفتر کو بھی موصول ہوئی ہے۔
سی ایم او ڈاکٹر کانشی رام نے بتایا کہ سرکاری سروس میں رہتے ہوئے ایک ڈاکٹر کے ذریعہ کئے گئے اس کام کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے میں سنٹر انچارج ڈاکٹر راجیش کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے فورا وضاھت طلب کی گئ ہے۔ معاملے میں تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انکے خلاف ضروری کاروائی کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا