ملک وبیرون ممالک کی مقتدر شخصیات،ملی ومذہبی پیشوا کی شرکت یقینی
کالی کٹ
جنوبی ہند کیرل کے شہر کالی کٹ کیداپوئل میںواقع مرکز نالج سٹی جامع الفتوح کے زیر اہتمام الصحبۃ انٹر نیشنل روحانی اجلاس کے لئے زائرین ومشارکین کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے ۔ انٹر نیشنل روحانی کیمپ پروگرام کا انعقاد ۲۸؍ستمبر سے ۱؍اکتوبر کی صبح تک مسلسل کئی نششتوں کے ساتھ منعقد ہوگا ۔جس میں قائدین امہ،مذہبی پیشواء ،عمائدین ،اسلامی تنظیموں کے سربراہان ،علما ومشائخ شریک ہورہے ہیں ۔ جن میں قابل ذکر شخصیات کے اسماانڈین گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد ،شیخ اُسامہ عبدالرزاق الرفائی (لبنان)شیخ حبیب علی زین العابدین جفری (یمن)صدر جمہوریہ مصر کے مشیر اعلیٰ شیخ اُسامہ سید ازہری ،شیخ یحیٰ روداس ریاست متحدہ امریکہ ،شیخ ای سلیمان، شیخ عبدالحکیم ازہری سمیت دیگر علما ،مشائخ اور سادات کرام بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔میڈیا ترجمان کے مطابق اس تاریخ ساز الصحبۃ روحانی اجلاس میں صرف رجسٹریشن والے شخص کی ہی شرکت ہوگی ۔انٹر نیشنل روحانی کیمپ پروگرام کا مقصد روحانیت اور تعلیمات محسن انسانیت کا فروغ ہے ، واضح رہے کہ اس طرح کے عالمی روحانی کیمپ پروگرام دارالمصطفیٰ یمن ،مدینہ طیبہ ویگر کئی ممالک میں منعقد ہوچکے ہیں ۔ سال رواں انٹر نیشنل روحانی کانفرنس کا انعقاد جامع الفتوح میں میلاد النبی کے موقع پر ہورہا ہے ۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کانفرنس تاریخ ساز اور اپنی نوعیت کی منفرد ہوگی ۔جس میں بیرون ممالک کی عظیم ہستیاں شریک ہورہی ہیں ۔ واضح رہے کہ کیرل میں اہل سنت کی تمام مساجد ،کاملپکس ،تعلیمی اداروں ،ودیگر اہم مقامات پرآج سے ربیع الاول شریف کے موقع پر مولود شریف ،مجلس درود،بردہ مجلس ،دعائیہ پروگرام نہایت ہی عالیشان طریقوں سے منایا جاتا ہے ۔بعدہ ربیع الاول کے اخیر تک صوبائی سطح پر اور عالمی سطح پر میلاد پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔سال رواں ۱؍اکتوبر کو کالی کٹ سٹی میں عالمی پیمانہ پر میلاد کانفرنس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔