xسری نگر،// جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جل شکتی مشن میں مبینہ گھپلے میں سی بی آئی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جل شکتی مشن میں مبینہ گھپلے کی سی بی آئی انکوائری ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس سلسلے میں اگلے ہفتے سے جموں وکشمیر کے ہر ضلعے میں سلسلہ وار طریقے سے احتجاج درج کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 19 ستمبر سے 28 ستمبر تک ہر روز جموں کے ایک اور کشمیر کے ایک ضلعے میں احتجاج درج کیا جائے گا۔
وقار رسول نے کوکرناگ واقعے جس میں فوجی کرنل، میجر، ڈی ایس پی اور ایک فوجی جوان از جان ہوئے، کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر سیاست نہیں کی جائےگی ہم اس پر کافی رنجیدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘راجوری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اوڑی میں تصادم ہوا میں سمجھتا ہوں کہ ملی ٹنسی بحال ہور ہی ہے’۔
امریکی مصنوعات جیسے سیب وغیرہ پر ایڈیشنل ڈیوٹی کے خاتمے پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے جموں و کشمیر کی سیب صنعت تباہ ہوجائے گی۔