مودی نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے آزادی دی: وبودھ

0
0

کہاپی ایم مودی کا وژن سماج بھر کے لیڈروں کو بی جے پی میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند عناصر کے لیے اب تک کا سب سے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے، بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی ایڈوکیٹ وبودھ گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے اتحاد کے لیے یہ فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے اور اس فیصلے سے ہندوستان کی یکجہتی کے لیے بہت بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے تحت غریب اور محروم طبقات کی صحیح معنوں میں ترقی ہوئی ہے اور سماج کے ہر طبقے کے رہنما اور نمائندے بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔واضح رہے ، وبودھ نے پارٹی دفتر کٹھو عہ میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔کارکنوں کو مودی حکومت کی کامیابیوں کا سفیر قرار دیتے ہوئے، وبودھ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہونے والی زبردست تبدیلیوں کے بارے میں عوام تک پہنچنے اور انہیں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین میں درج تمام حقوق اور تمام مرکزی قوانین کے فوائد جو ملک کے دوسرے شہری حاصل کر رہے تھے اب جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو دستیاب ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا