مودی ’سپرمین‘نہیں ، ’مہنگائی مین ‘ بن گئے ہیں : پرینکا

0
65
ROORKEE, APR 13 (UNI):- Congress General Secretary Priyanka Gandhi speaks during a public meeting ahead of Lok Sabha elections, in Roorkee on Saturday. UNI PHOTO-85U

خیالی معاملات کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں ’سپرمین‘کے طور پر پیش کرتی ہے، لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ’ مہنگائی مین‘ ہیں۔محترمہ واڈرا نے آج یہاں کہا ’’جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ ’مہنگائی مین ‘ بن گئے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر کہتے ہیں کہ مودی جی بہت طاقتور ہیں۔ اگر آپ چا ہیں تو چٹکیوں میں جنگ روکوا سکتے ہیں، تو انہوں بے روزگاری اور مہنگائی کیوں نہیں کم کی۔ دراصل انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ عوام کس قدر جدوجہد سے دوچار ہیں۔ آپ اس عظیم ملک کے عوام ہیں آپ لوگوں نے اپنے خون پسینے سے اس ملک کی سرزمین کو سینچا ہے۔
محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ’’آزادی کی تحریک میں لوگ آگے آئے اور ملک کے لیے لڑے، لیکن آج ملک میں لوگوں کے سامنے بہت سے مسائل ہیں۔ آپ کی زندگی میں بہت سی جدوجہد اور مسائل ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں لوگ صبح سے شام تک بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘
پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اصل مسائل پر بات کرنے کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی تخیل کا سہارا لے کر سابق وزرائے اعظم کے نام لے کر ملک کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔محترمہ واڈرا نے کہا کہ مسٹر مودی کو انتخابی ریلیوں میں اپنے 10 سال کے کام کا حساب دینا چاہئے تھا لیکن وہ گمراہ کرنے کی سیاست کر رہے ہیں اور خیالی مسائل کو اٹھا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں حقیقی مسائل سے ہٹا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکز میں گزشتہ دس سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ آج جب الیکشن آچکے ہیں اور عوام حساب مانگ رہی ہے تو اپنے کاموں کی گنتی کرنے کے بجائے نریندر مودی جی بتا رہے ہیں کہ سابق وزرائے اعظم نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا۔ وہ خیالی معاملات کا سہارا لے کر عوام کو ڈرانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن ملک کے باشعور عوام اب ان کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے انڈیا گروپ کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے، محترمہ گاندھی نے کہا ’’انڈیا گروپ بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہا ہے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا