’منڈی کے مغل ڈاب تااعظم آباد سڑک تشنہ تکمیل‘

0
29

2008 سے اب تک سرکاری دفتر کے بےشمار چکر کاٹے مگر کوئی پرسانِ حال نہیں : عوام
ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی سے 3 کلو میٹر کی دوری پر موجود علاقہ مغل ڈاب سے اعظم آباد جانے والی سڑک کی تعمیر کا کام سال 2008 میں شروع ہوا تھا جو آج تک ایک دہائی کے قریب کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہو پایا – مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک کا کام لگایا تو گیا لیکن کام اس قدر سست روی کا شکار رہا کہ ایک طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک سڑک کومکمل نہیں کیا گیا – ایک طرف جہاں سرکار ترقیاتی کاموں میں تیزی لا کر انہیں مکمل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں دوسری جانب زمینی سطح پر اگر دیکھا جائے تو یہ دعوے کھوکھلے پائے جا رہے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ نامکمل سڑک ہے – علی محمد نامی شخص نے اس سلسلہ میں لازوال کو بتایا کہ اس سڑک کا کام 2008 میں لگایا گیا تھا لیکن ابھی تک اس سڑک پر تارکول نہیں بچھایا گیا اور نہ ہی محکمہ تعمیرات عامہ کا کوئی فرد عرصہ دراز سے اس سڑک کو دیکھنے آیا جو انتہائی افسوس کا مقام ہے – انھوں نے کہا کہ اس سڑک پرتارکول کا ٹینڈر ستمبر 2017 میں منظور ہوا ہے لیکن اب تک کوئی ٹھیکےدار وہاں کام کروانے کے لئے نہیں پہنچا – انھوں نے کہا کہ اس سڑک کے نامکمل ہونے کی وجہ سے عوام کو نہایت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – اسکول جانے والے بچے بچیوں کو اٹھا کر جالیاں تک لانا پڑتا ہے اور جب کوئی انسان کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے منڈی اسپتال تک پہنچانے میں عوام کو بیحد زحمتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے – ان کے مطابق وہاں کے مقامی لوگوں نے بارہا ضلع ترقیاتی کمیشنر اور ایکس ای این P.W.D سے اس سلسلہ میں ملاقات کر کے بات بھی کی جس کے بعد ایک مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے وہاں کا دورہ بھی کیا لیکن اس کے بعد ایک عرصہ گزر گیا اور سڑک پر تارکول کے کام کا آغاذ اب تک نہیں ہوا – مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی سے ایک مرتبہ پھر گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک پر تاکول کے کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے – واضح رہے کہ مغل ڈاب سے اعظم آباد جانے
والی اس سڑک کے مکمل ہونے سے تقریباً 5 گاو¿ں کے لوگوں کی پریشانی کا ازالہ ہوگا اور انہیں اس سڑک سے بے انتہا سہولت ہوگی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا