لورن جمیاں والی گلی تاکشمیر سڑک کی تعمیر میں س±ست روی ناقابلِ منظور

0
46

سڑک کا کام کسی نجی کمپنی کو دیا جائے ، گریف کے بس کی بات نہیں : عوام
ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی//پونچھ کو کشمیر سے ملانے والی مغل شاہراہ کے بعد دوسری سڑک لورن بڑا پتھر جمیاں والی گلی بسماں گلی دودھ پتھری سے ہوتے ہوئے پونچھ کو کشمیر سے ملاتی ہے جس کا کام اکتوبر 2015 میں شروع کیاگیا تھا اور اس کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے ہاتھوں ہوا تھا – افتتاح کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے اس سڑک کو دوسال میں مکمل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی ڈھائی سال گزر جانے کے بعد بھی صرف آٹھ یا نو کلو میٹر ہی زمین کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بجائے سہولت کے پریشانیوں کا مزید سامنا کرنا پڑ رہا ہے – اس بارے میں عوام نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اس سڑک کے کام کو گریف BRO سے لیکر کسی نجی کمپنی کے حوالے کرے تاکہ اس سڑک کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے – اس سلسلہ میںغلام حسین اور دیگر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی گریف یہاں پر آنے والے مواد کو خرد برد کرنے کے سوا کچھ نہیں کرتے- لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار ریتا بجری پتھر ڈلواتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد اس کو دوسری جگہ منتقل کر دیتے ہیں – واضح رہے کہ سڑک کے لئے زمین کٹائی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ کچھ سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے – عوام نے کہا کہ لوگوں کی ایک ایک مرلہ زمین سڑک میں آئی ہے لیکن اس وقت کٹائی کی وجہ سے دو چار کنال برباد ہوچکی ہے – انہوں نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس سڑک کو کسی نجی کمپنی کے سپرد کرے تاکہ یہ سڑک جلد از جلد مکمل کی جاسکے کیوں کہ اب عوام اس کام میں مزید تاخیر کو برداشت نہیں کر سکتی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا