منڈی کے ساتھرہ میں شبانہ آگ کی ہولناک واردات میں چار دوکانیں خاکستر

0
104

لاکھوں کے فرنیچر سمیت کروڑوں کی مالیت کا سازوسامان جل کرراکھ
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ میں رات گئے شبانہ آگ کی ہولناک وارادت میں چار دوکانیں خاکستر ہوگئی جس میں فرنیچر کی دوکان سمیت مزید تین دوکانوں میں کروڑوں مالیت کا فرنیچر اورسازوسان جل کر راکھ ہوگیاہے۔ موقع واردات پر ساتھرہ چوکی آفیسر سب انسپکٹر مختار احمد کی قیادت میں جموں وکشمیر پولیس پہنچی لیکن آگ اس قدر پھیل چکی تھی کہ اس پر قابوپانامشکل ہو چکا تھا۔تاہم فائر سروس کی گاڑی کے لئے متعدد بار فون کرنے کے باوجود منڈی سے ساتھرہ تین کلومیٹر تک پہنچنے میں فائر سروس کو دو گھنٹے سے زائد کا وقت لگ گیا جس کو لیکر مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔عینی شاہدین کے مطابق رات کے گیارہ بجے کے بعد اچانک آگ نمودار ہوئی جس کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگ دوڑے مگر آگ اسقدر بے قابو ہوچکی تھی کہ کسی بھی طرح اس پر قابوپاناناممکن ہو چکا تھا۔
اس سلسلے میں مقامی عوام نے کہاکہ آگ نمودار ہوتے ہی فائر سروس کو فون کیا تھا لیکن دو گھنٹے کے بعد جب گاڑی یہاں پہنچی تب تک سب کچھ جل چکاتھا۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران فائر سروس کے کچھ اہلکار نشہ کی حالت میں لگ رہے تھے۔ لوگوں کا کہناتھاکہ اس قبل بھی یہاں آگ کی ایک واردات ہوئی تھی تب بھی فائر سروس کے بہت دیر کرنے سے سب کچھ جل گیاتھا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اس شخص کی امداد کچھ بندوبست کریں جس کا آگ کی واردات میں نقصان ہوا ہے کیوں کہ اس نے سب کچھ بنک کے قرض سے کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا