خطہ پیرپنچال میں برصغیر کی روحانی وعبقری ہستی محتشم میاں عبداللہ المعروف بابا جی صاحب

0
133

لاروی علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس پاک نہایت ہی ادب واحترام کے ساتھ منایا گیا
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍خطہ پیرپنچال میں معتقدین نے منعقدہ سالانہ عرس کی تقریبات میں تلاوت کلام اللہ ختمات معظمات اورادووظائف کے علاوہ خراج عقیدت پیش کیا معتقدین وارادتمندوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے بلند پایہ اہل اللہ میں باباجی صاحب لاروی کا شمار ہوتا ہے وہ عارفین کاملین کے ایسے مقام پر فائز تھے کہ جن کی فیض رسانی سے متعددبندگان خدا نے راہ سلوک کی منازل طے کرکے خلفاء کا اعزاز حاصل کیا اور مخلوق خداوندی کو مستفیض کیا سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں ارادت بیعت کے ذریعہ عوام وخواص کی اصلاح فرمائی ریاست جموں وکشمیر کے طول وعرض میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ہے حسب دستور اس سال بھی 7 پھاگن کو جہاں جموں وکشمیر کے ہر دواطراف عرس پاک کی تقریبات منعقد ہوئی وہیں بالخصوص خطہ پیرپنچال کے متعدد مقامات سے عرس مقدس کی تقریبات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مڑھ تراڑانوالی دہڑہ موڑہ فضل آباد سیلاں بھونی کھیت دندی دہڑہ گونتھل سانگلہ بہشتی درہ سمہوٹ سرنکوٹ کلرکٹل مڑہوٹ پھاگلہ سنئی لسانہ سہڑھی خواجہ منڈی سلونیاں نور پور مہنڈر ہرنی بالاکوٹ گورسائی سلواہ تھنہ منڈی لاہ الال پنگائی دداسن بالا درہال بدھل بکوری راجوری کالا کوٹ نوشہرہ کے علاقہ جات میں اعراس کی تقریبات منعقد ہوئیں جن کثیر تعداد عوام علمائے کرام ارباب علم ودانش نے شمولیت کی اور طاعت الہی اتباع رسول اور بزرگان دین کی اخلاقی تعلیمات سے اصلاح معاشرہ میں اہم کرادا کرنے پر زور دیا اور محاسبہ نفس اور اعمال صالحہ کی بنیاد پر انسانی ہم آہنگی امن وشانتی پر زوردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا