بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے نشہ مکت ابھیان کے تحت ریلی کا اہتمام

0
137

بچوں میںا سکولی بیگ تقسیم کئے گئے،نشہ کے مضراثرات پر دئے لکچر
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے ایک ریلی کا اہتمام کیاگیا۔اس دوران ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیاگیا جس میںنوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور اپنے اطراف واکناف میں اس نشہ جیسی لت سے معاشرہ کو پاک کرنے کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقع پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے کمانڈنگ آفیسر کے ساتھ ساتھ پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول لورن ، فزیکل ایجوکشن پلاننگ آفیسر وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بی ایس ایف کی جانب سے طلباء میں اسکول بیگ اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں ایک ریلی کا اہتمام کیاگیاجس کی قیادت کمانڈنگ آفیسر بارڈر سیکورٹی فورسز کررہے تھے۔تاہم ریلی کے دوران بچوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن میں منشیات کے مضراثرات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا