منڈی کے جندر والی پرائمری اسکول میں کیسے ممکن ہوگی تعلیم؟

0
103

صرف ایک کمرہ جہاں تعلیم، مڈے میل اور دفتری کام بھی ہوتاہے، والدین پریشان
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے راجپورہ کے محلہ جندروالی کا پرائمری اسکول کئی سالوں سے ایک خستہ حال کمرے میں چل رہاہے۔ پانچ جماعتوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ اسکول کا دفتری کام بھی یہاں ہی انجام دیا جاتا ہے۔جبکہ مڈڈے میل بھی اس کمرے میں پکایا بھی اور کھلایا جاتاہے اور سکول کا سازوسامان بھی یہیں رکھناپڑتاہے جس کو لیکر یہاں محلہ جندر والی کے مقامی باشندوں اور بچوں کے والدین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں مقامی باشندہ عبدالحفیظ نے بتایاکہ یہ سکول محلہ جندر والی میں کئی سالوں سے قائم ہے جس کی عمارت منہدم ہوچکی ہے اور یہاںصرف ایک کمرہ ہے جوشدید خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم زونل ایجوکیشن آفس، چیف ایجوکیشن آفس پونچھ اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر میں کئی بار اپنی فریاد لیکر گئے اور اس سکول کی خستہ حالی کو تحریری وزبانی بھی محکمہ تعلیم کے گوش گزار کیاگیا لیکن کسی نے بھی اس کی طرف توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں کے بچوں کامستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ محمد شریف ملک نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اس سکول کی عمارت کے لئے فنڈ مہیاء کروانے میں اپنارول ادا کرے تاکہ یہاں بچوں کو مزید پریشانیوں سے بچاکر تعلیم سے آشنا کیاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا