منڈی میں ڈگری کالج کی منظوری

0
0

ساوجیاں کی عوام نے کیا حکومت اورڈاکٹر شہناز گنائی کا شکریہ ادا
ظہیر عباس
منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ ساوجیاں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے منڈی کے لیے کالج منظور کرنے پر حکومت وقت اور ڈاکٹرشہناز گنائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے جو مختلف تنظیموں نے ایک پر امن احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ کالجوں کی منظوری کی جو فہرست نکالی گئی ہے اس میں تحصیل منڈی کو چھوڑ دیا گیا ہے اور یہ مانگ کی تھی کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر منڈی کو کالج نہیں دیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کو تیز کریں گے مگر اس سلسلہ میں موجودہ حکومت نے ہماری مانگ کو مان لیا اور تحصیل منڈی کو ڈگری کالج کا تحفہ دیا ہے جس سے نوجوانوں میں خاص کر ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے – ساوجیاں کی عوام نے ڈاکٹر شہناز گنائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ا± نہوں نے کونسل میں ایک سال قبل جس طرح سے اس مسئلہ کو ا± ٹھایا تھا ہم ا± ن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ منڈی کے لئے کالج کو منظوری دی گئی – اس سلسلہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے صدر پیر طارق نے منڈی تحصیل کی تمام عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی کا دل کی عمیق گہرائیوں دے مشکور ہیں جنہوں نے تحصیل منڈی کی عوام کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونے دی اور منڈی کالج کو منظوری دلانے میں اپنا کلیدی رول ادا کیا – انھوں نے اس سلسلہ میں منڈی میں کالج منظوری کے حوالے سے احتجاجی ریلی میں حصہ لینے والی متعدد تنظیموں کا اور آفتاب گنائی کا بھی شکریہ ادا کیا – ان کا کہنا تھا کہ منڈی کی عوام کے لئے ڈگری کالج بے حد قیمتی تحفہ ہے جس کے لئے وہ ڈاکٹرشہناز گنائی کا بے انتہا شکر گزار ہیں –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا