عوام کو اخوت اور بھائی چارے سے رہنے کی اپیل
ریاض ملک
منڈی مہاشیوراتری کا تہوار منڈی میں بھی جوش وخروش سے منایاگیا جس دوران منڈی بڈھاامرناتھ چٹانی میں مہا شیوراتری کا تہوار کے موقع پر کافی رش دیکھنے کو ملا- اس موقع پرضلع بھر کے ہندو عقیدت مندوں نے حاضری دی اورآئے ہوئے بھگتوں نے یہاں مندر میں پہنچ کر پوجا پاٹھ کی – وہیں مندر کمیٹی کے صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار صدیوں سے منایاجاتاہے – یہاں منڈی میں بھی تمام تی تہواروں کے ساتھ ساتھ یہ تہوار بھی اچھے طریقے سے منایاجاتاہے – انہوں نے تمام لوگوں سے کہا کہ منڈی میں جس طرح سے برسوں سے امن اور بھائی چارہ چلاآرہاہے وہ ایک مثال ہے – ہندوستان بھر میں ایسے ہی اخووت اور بھائی چارے سے رہناچاہیے کیوں کہ میرا ملک مہان ہے – انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام ہر ایک تہوار میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ملکر ہر تہوار مناتے ہیں – موصوف نے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آپس میں مل جل کر رہنے کی اپیل کی ہے اور یہی ہر مذہب کا پیغام بھی ہے –