گفتار چوہدری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آل انڈیا یوتھ میٹ میں کی شرکت

0
0

قیوم نظامی
جموں // معروف سماجی کارکن گفتار احمد چوھدری نے علی گڑھ یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران پرامن رہنے کی ہدایت دیں اور مذاکرات کے ذریعہ تمام مسائل حل کرنے پر زوردیا ۔تفصیلات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آل انڈیا یوتھ میٹ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ریاست جموں وکشمیر کے یوتھ لیڈر گفتار احمد چوھدری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جہاں موصوف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں ہندوستان میں طرح طرح کے فتنہ فساد برپا ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی مرکزی سرکار نے ہندوستان کے حالات خراب کرنے میں اہم رول ادا کیا ہوا ہے جہاں دیکھو وہاں کبھی مسلمانوں کو گائے بھینس کے نام پر مارا پیٹا جاتا ہے ،کبھی اقلیتوںکو حراساں کیا جاتا ہے انہوں نے کہا ریاست جموں وکشمیر کی عوام میں اس پہلے آپسی بھائی چارہ قائم تھا اورجب سے مرکز میں اور جموں وکشمیر ریاست میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوا ہے تب سے ہندو مسلم کے نام پر فساد ہورہے ہیں یہاں تک کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بجرنگ دل کے غنڈے بھارت کا ترنگا ہاتھ میں اٹھا کر جگہ جگہ مسلمانوں پر تشدد کرتے نظر آتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ گفتار احمد چوھدری نے کہا کہ پرامن رہنا ہی تمام مسائل کا حل ہے اور اس وقت ریاست جموں وکشمیر کی سرحدوں پر شدید گولہ باری ہورہی ہے جہاں کئی انسانی جانوں کانقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعہ تمام مسائل کا حل کرنا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا