قصبہ کیرنی سیکٹر میں ہند و پاک افواج کے مابین بھاری گولہ باری کا تبادلہ

0
0

عوام میں خوف و ہراس جائیں تو جائیں کہا؟
وسیم حیدری
پونچھ//ضلع پونچھ میں دو روز کے وقفے کے بعد سوموار کو دوبارہ ہند و پاک افواج کے مابین بھاری گولہ باری کا تبادلہ ہوا جہاں آخری خبر موصول ہونے تک کوئی جانی و مالی نقصان تو نہیں ہوا لیکن لوگوں میں دو روز امن سے زندگی گزارنے کے بعد پھر سے خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور عوام نے ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک سے امن قائم کرنے کی اپیل کی -وہیں مختلف سماجی انجمنوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس سلسلہ میں لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سب ماحول میں لوگوں کا زندگی بسر کرنا نہایت محال ہے اور اس گولہ باری کو روک کر امن کا ماحول پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے – ایس آر کے پیس فاو¿نڈیشن کے چیئرمین نصرت شاہ نے اس سلسلہ میں کہا کہ اگر دونوں ممالک نے ایسے ماحول برپا کرنا ہی تھا تو کم از کم لوگوں کو محفوظ جگہ پر پہنچایا جانا چاہیے تھا – انہوں نے کہا کہ اس وقت قصبہ کیرنی سیکٹر میں لوگوں کو نقل مکانی کرنا ضروری ہے لیکن ان کے ہمراہ بیمار افراد ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گھر کو نہیں چھوڑ سکتے اور اگر چھوڑیں بھی تو جائیں کہاں؟ واضح رہے کہ سوموارشام کوہند و پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا تھا اور دیر شام آخری اطلاع موصول ہونے تک دونوں ممالک کی افواج کے مابین بھاری گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہا لیکن جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا