منوج سنہا نے روڈ سیفٹی بیداری ٹور کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

0
73

تمام اضلاع میں سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بیداری مہم چلائی جائے گی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو یہاں راج بھون سے روڈ سیفٹی بیداری ٹور کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، کشمیر روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے چیئر مین ناصر علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کشمیر روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے ‘مشن سیو لائف جے اینڈ کے ٹور 2024’ کو آج راج بھون سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر روڈ سیفٹی فائونڈیشن کی جموں وکشمیر میں سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے چلائی جانی والی بیداری مہم کی سراہنا کی۔بتادیں کہ اس مشن کے تحت یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بیداری مہم چلائی جائے گی اور پائیدار ترقی کے اہداف کی اہمیت کے بارے میں بھی ایک ہمہ گیر مہم چلائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا