منصوبہ بندی محکمہ کے نئے ترقی پانے والے ڈائریکٹروں کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ منصوبہ بندی محکمہ کے نئے ترقی پانے والے ڈائریکٹروں نے آج چیف سیکرٹری اَتل ڈولو سے ملاقات کی اور جوائنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی کی حیثیت سے ضروری خدمات اَنجام دینے کے بعد اَپنے کیریئر کی ترقی کے لئے اُن کا شکریہ اَدا کیا۔چیف سیکرٹری نے اُنہیں لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی کیوں کہ جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی اور ترقی میں اُن کا کردار اہم ہے۔ اُنہوں نے اُنہیں محکمہ منصوبہ بندی کے ڈائریکٹران کے عہدوںکی ترقی پر مُبارک باد دی۔اِس سے قبل اَسٹیبلشمنٹ کم سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر 13 جوائنٹ ڈائریکٹروںکو جموںوکشمیر اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس (گزیٹیڈ) سروس کے ڈائریکٹرز کے طور پر پے لیول13 (123100 – 215900) میں26؍ دسمبر 2023ء سے ترقی دینے کی منظور ی دی گئی تھی۔ اِس کے بعد جموںوکشمیر منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی محکمہ کی طرف سے پروموشن آرڈر 2024ء کے نمبر11-JK(PD&MD) نے بتاریخ 30؍ جنوری 2024ء کو جاری کیا۔ان میں خورشید احمد کھٹانہ، مدن لال، مدن گوپال شرما، شیخ شاویز احمد، سنیل کمار پنڈتا، اِمتیاز احمد گنائی، سکھلین کور، ترسیم کمار، عبدالمجید کرنائی، محمد اَشرف میر، سپنا سلاتھیہ ، پرشوم کمار او ریاسر لطیف عنبرشامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا