مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں تجارتی میلے 2024 کے پہلے ایڈیشن کا اِفتتاح کیا

0
0

میلے میں جموںوکشمیر کی اِقتصادی اور ثقافتی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا گیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج جموں یونیورسٹی کے جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم گراؤنڈ میں جموں تجارتی میلے 2024 ء کے پہلے ایڈیشن کا اِفتتاح کیا۔جموں تجارتی میلہ 2024 ایک فلیگ شپ ایونٹ ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کی اِقتصادی اور ثقافتی فروغ دینا ہے۔31 ؍جنوری سے 4 ؍فروری 202 تک جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) کے زیر اہتمام تجارتی میلہ جموںوکشمیر یوٹی کی بھرپور ثقافت اور غیر استعمال شدہ تجارتی صلاحیت کا ایک دلکش ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے نکلنے والی ہر مصنوعات کی اِنفرادیت اور معیار پر روشنی ڈالتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ یہ خطہ ترقی اور کامیابی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں تجارتی میلہ 2024 ء جموں و کشمیر کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے جہاں حکومت کسانوں، صنعت کاروں اور کاریگروں کے لئے جامع مدد فراہم کر رہی ہے۔مشیرموصوف نے کاریگروں اور اس شعبے سے وابستہ دیگر افراد کے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں فراہم کردہ مراعات کی ستائش کی۔ اُنہوں نے جموں تجارتی میلہ 2024 کے اِنعقاد میں جے کے ٹی پی او اور محکمہ صنعت وحرفت کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور اس سے ممکنہ فوائد پر زور دیا۔اُنہوں نے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی ) اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تقریباً 17 مصنوعات کو جیوگرافیکل انڈکشن( جی آئی) ٹیگ ملے ہیں اور دیگر پائپ لائن میں ہیں۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کا موازانہ ہر شعبے میں مواقع سے بھرے ایک اُبھرتے ہوئے خطے سے کیا ۔ اُنہوں نے ثقافتی پروگرام اور فنکاروں کو ان کی شاندار پرفارمنس کی بھی تعریف کی۔اس تقریب سے کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے کے ٹی پی او کی حقیقی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے کاروبار کے لئے ایک ایسا ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے جو جموں و کشمیر کو اقتصادی طور پر ترقی اور خوشحالی میں مدد دینے کے لیے تجارت اور برآمدات کو فعال طور پر مدد فراہم کرے۔ اُنہوں نے مقامی کسانوں، فروخت کنندگان اور پروڈیوسروں کو بااِختیار بنانے اور جموں و کشمیر کے سماجی و اِقتصادی ماحول کو بہتر بنانے میں ایسے پروگراموں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ افتتاحی تقریب فلیگ شپ ایونٹ بننے کے لئے تیار ہے اور اسے ہر برس جموں و کشمیر دونوں صوبوں میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔اِس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر نے خطاب کرنے اورحاضرین کو قیمتی معلومات فراہم کرنے پر مشیرموصوف کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جے کے ٹی پی او کو جموں و کشمیر کی منفرد مصنوعات کی تشہیر کے لئے اس طرح کی تقریبات منعقد کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔اُنہوں نے اس تقریب کے انعقاد کے لئے محکمہ صنعت و حرفت ، جے اینڈ کے اکیڈمی آف کلچر، آرٹ اینڈ لنگویجز اور دیگر تنظیموں اور شراکت داروںکی جانب سے ملنے والے تعاون اور رہنمائی کی تعریف کی۔جموںتجارتی میلہ 2024ء کا مقصد’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریا‘‘کے ویژن کے تحت جموں و کشمیر کے متنوع اِقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں کو ظاہر کرنا ہے۔ یہ میلہ طے شدہ تاریخوں پر ایک سالانہ شیڈول بننے کے لئے تیار ہے جو کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لئے ایک مستقل پلیٹ فارم بنائے گا اور جموںشہر کو ایک منفرد شناخت فراہم کرے گا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ یہ میلہ ریونیو جنریشن ماڈل پر منعقد کیا جا رہا ہے جس کا حکومتی بجٹ سپورٹ سے کم سے کم تعلق ہے ، اس طرح یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور ایک شاندار ایونٹ ہے۔ مزید برآں، اس تقریب کو مرکزی وزارت مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم اِی) سے باضابطہ منظوری مل گئی ہے جو خطے میں اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر اس کی اہمیت کو مزید ثابت کرتی ہے۔میلے میں ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس، ہارٹیکلچر، زراعت، فیشن اور لوازمات، ٹریول اینڈ ٹورازم، تعمیراتی مواد، فرنیچر، اندرونی اور گھریلو سجاوٹ سمیت 110 سے زائد سٹال لگائے گئے ہیں۔ مختلف صنعت کار اور کاریگر بھی اس نمائش کا حصہ ہیں جو اجتماعی طور پر خطے کے بھر پورثقافتی اور صنعتی ماحول کو اجاگر کرتے ہیں۔کاریگروں نے جموں تجارتی میلے 2024 میں جموں و کشمیر کی ثقافتی ٹیپسٹری کی بھی نمائش کی جس میں دلفریب اور دلکش دھنیں تھیں جو خطے کی روح کو گونجتی تھیں۔ روایتی ڈوگری اور کشمیری رقص کی پرفارمنس سے لے کر دیگر مقامی آرٹ کی شکلوں تک، یہ تقریب متنوع ثقافتی ورثے کا جشن بن گئی۔جموں تجارتی میلہ 2024 نے اہم تنظیموں سے سپانسر شپ حاصل کی جس سے کاروباری منظر نامے میں اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹرصنعت و حرفت جموں ڈاکٹر ارون کمار منہاس، ایم ڈی سیڈ کو و سیکاپ اندرجیت، ڈائریکٹر ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس جموں وکاس گپتا، جموں کے سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر ہینڈلوم اورہینڈکرافٹ کارپوریشن اتل شرما، جوائنٹ ڈائرکٹر ایم ایس ایم اِی ییلودورائی، ڈی جی ایم سڈبی انیل کمار،ڈی جی ایم نبارڈ رتن لال، اے ڈی، ڈی سی ایم امبیکا سمبیال، افسران، کاروباری اور تجارتی کمیونٹی کے ارکان اور کاریگروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا