سرکارلاتاخیرمنریگاملازمین کیلئے جاب پالیسی مرتب کرے:ایجک سربراہ عبدالقیوم وانی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریاست جموں کشمیر میں محکمہ دیہی ترقی میں منریگا ملازمین نے مسلسل ہڑتال کے بعدآج یہاں سرمائی دارالخلافہ جموں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیکریٹریٹ گھیرائوکی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا،اس دوران احتجاجی مظاہرے اورنعرے بازی کے بیچ پولیس کیساتھ دھکامکی کے مناظربھی دیکھنے کوملے۔اس موقع پرجموں وکشمیرایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی نے ریاستی سرکارکوانتباہ دیاہے کہ جب تک وہ منریگاملازمین کی ملازمت کی کوئی پالیسی مرتب نہیں کرتی یہ احتجاج جاری رہے گااوراس میں شدت آئیگی۔وانی نے کہاکہ منریگاملازمین کامستقبل تاریک ہے، حکومت کے بعد ان کیلئے کوئی پالیسی نہیں اور وہ دربدرہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریاست بھر میںمنریگا کے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال جاری تھی جس میں پیرکے روزاُس وقت ایک نیاجوش دیکھنے کوملاجب آل منریگاایمپلائز نے جموں میں سیکریٹریٹ گھیرائوکی کوشش کی جس دوران پولیس کیساتھ جھڑپیں ہوئیں ۔اس موقع پر سرکارکیخلاف جم کراحتجاجی مظاہرے اورنعرے بازی کی گئی۔ منریگاملازمین نے اپنی ملازمت کولیکرغیریقینی صورتحال پراپنی تشویش کااِظہارکرتے ہوئے حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ ان کیلئے کوئی جاب پالیسی مرتب کرے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت ہمارئے مستقل کے لئے جاب پالیسی مرتب کرے اور اگرایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم بھی خاموش نہیں ہونگے ۔ منریگا ملازمین نے کہا کہ حکومت ان کے مستقبل کی فکرکرے۔اس موقع پرایجک صدرعبدالقیوم وانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یقینامنریگاملازمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ریاست خاص طورپردیہی علاقوں کی تعمیروترقی میں ان کاکلیدی رول ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ان کی ملازمت سے متعلق کوئی پالیسی مرتب کی جانی چاہئے۔ وانی نے ریاستی سرکارکوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ جب تک حکومت کوئی پالیسی مرتب نہیں کرتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے اوران کااحتجاج دن بدن زورپکڑتاجائیگا۔اُنہوں نے انتباہ دیاکہ حکومت بلاتاخیرمنریگاملازمین کیلئے جاب پالیسی مرتب کرے اوران کے مستقبل کوتاریکی میں جھونکے رکھنے کی روش ترک کرے۔